بھارت پاکستان کی جانب پانی کے اخراج سے متعلق معلومات فراہم کر تا ہے۔ دفتر خارجہ
دریائے راوی میں بھارت نے 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جبکہ دریائے ستلج میں 95 ہزار کیوسک سے زائد پانی چھوڑنے ک کی وجہ سے پاکستان کے کئی شہر اور دیہات زیر آب آگئے تھے
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرہ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت 9 جولائی سے پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کے اخراج کے بارے میں باقاعدگی سے تازہ ترین معلومات فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع جھنگ کے 40 دیہات میں دریائے چناب کے پانی سے سیلاب آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بہت اہم معاہدہ ہے جس نے پاکستان اور بھارت دونوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔
یہ پانی کی تقسیم سے متعلق دوطرفہ معاہدوں کا ایک سنہری معیار ہے۔ پاکستان اس پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ ہندوستان بھی اس معاہدے پر کاربند رہے گا۔
ترجمان ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے، خاص طور پر کشن گنگا اور رتلے آبی ذخائر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے اور اگر ہندوستان نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔
بھارت نے دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جبکہ دریائے ستلج میں 95 ہزار کیوسک سے زائد پانی چھوڑنے سے پاکستان کے کئی شہروں اور دیہات میں سیلاب آ گیا