google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
امریکہبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاںیورپ

ٹیکنالوجی کمپنی "میٹا” کا پاکستان کےسیلاب متاثرین کو 125 ملین روپےکی امداد کا اعلان

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا پاکستان کیلیے 125 ملین روپے امداد کا اعلان

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا پاکستان کیلیے 125 ملین روپے امداد کا اعلان

نیو یارک: عالمی ٹیکنالوجی ادارہ میٹا کی جانب سےسیلاب متاثرین کیلئے 125 ملین روپےکی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میٹا ڈائریکٹر فار ایمرجنگ جارڈی فورنیز کا کہنا ہے کہ امداد چاروں صوبوں میں فلاحی ادارے یونیسیف، ہینڈز اور آئی ٹی اے کےذریعے دی جائےگی

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انتہائی تباہ کن قدرتی آفت کا سامنا ہے ہم بحالی کے لئے سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں متاثرین کی بحالی کیلئےفلاحی اداروں کو اپنا تعاون بھی پیش کررہے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزمائش کے اس موقع پر ہم میٹا کے تعاون کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا۔ گوگل نے اربوں صارفین سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے کی اپیل کردی۔

گوگل نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا اور دنیا بھر میں اربوں صارفین سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے سینٹر فار ڈیزاسٹر، فلن تھرافی پراور سپورٹ ریکوری ناؤ کا لنک ایکٹویٹ کردیا ہے جس کو کلک کرکے پچیس اور پچاس سے لیکر ہزاروں ڈالر تک عطیات دئیے جاسکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button