google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپاکستانتازہ ترینتجزیے اور تبصرےتحقیقسیلابصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

لندن : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یو این اور ایس سی او میں پاکستان کے کیس کو بہتر اجاگر کرنا اعلیٰ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو این اورایس سی او میں پاکستان کوایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر اجاگر کیا، دونوں فورمز پر عالمی رہنماؤں کو بتایا پاکستان دنیا کے ساتھ کاروبار کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں اصلاح کی ضرورت ہے، دونوں عالمی فورمزپرپاکستان کے کیس کو بہتراجاگر کرنا اعلیٰ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو،مریم اورنگزیب اورشیری رحمان کا تعاون اورمحنت قابل ستائش ہے۔

یاد رہے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بھی پاکستان کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے خواتین اور بچوں سمیت 3کروڑ 30 لاکھ افراد بےگھر ہوئے ہیں، 1500 سے زائد افراد سیلاب کےباعث جاں بحق ہوئے سیلاب کی وجہ سےلوگوں کو جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا، 370 پل سیلاب میں بہہ گئے،10لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایسی قدرتی آفت کونہیں دیکھاجس نےلوگوں کی زندگی بدل دی ہو، پاکستان کےعوام گلوبل وارمنگ کی قیمت اداکررہے ہیں ، قومی سلامتی کی تعریف اب تبدیل ہوچکی ہے، قدرتی آفات کامقابلہ کرنے کیلئے عالمی برادری کو اکٹھا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button