google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافے پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔

  • راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں سیلابی صورتحال، خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافے پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور اس سے رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں اور رہائشیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

عوام کو نالہ لائی میں سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے الارم سائرن بجایا گیا۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافے پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں 186 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے رین ایمر جینسی نافذ کی جاتی ہے۔

فوج سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں میں پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گول منڈی میں پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

دونوں مقامات سے آبادی کو نکال لیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی۔

پیر سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوا اور بدھ کو اس میں شدت آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 23 جولائی تک پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، پشاور، مردان، کوہاٹ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سبی، دادو میں 46، سکھر، موہن جودڑو اور نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button