google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپانی کا بحرانتازہ ترینٹیکنالوجی

جنوبی کوریا کا آلودگی سے پاک صاف توانائی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ

سیئول۔2 اپریل (اے پی پی) جنوبی کوریا کے مصنوعی سورج "کے سٹار” ایٹمی ری ایکٹر نے 100 ملین ڈگری سینٹی گریڈ پر 48 سیکنڈ تک کام کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

سی این این کے مطابق کوریا فیوژن انرجی انسٹی ٹیوٹ (کے ایف ای) کے سائنسدانوں کا ہدف ہے کہ ستارے کے جوہری ری ایکٹر کو 100 ملین ڈگری سیلسیس پر زیادہ سے زیادہ عرصے تک چلایا جائے۔ دوسرے ستاروں کو چمکانے والے رد عمل نقلی ہوتے ہیں، اور ری ایکٹر چلتے وقت انتہائی اعلی درجے کی حرارت پیدا کرتا ہے۔

ایک حالیہ تجربے میں جنوبی کوریا کے سائنس دان ری ایکٹر پلازما کو 100 ملین ڈگری پر 48 سیکنڈ تک چلانے میں کامیاب رہے جو کہ سورج کے مرکز سے 7 گنا زیادہ گرم ہے۔ اس طرح 2021 کا 30 سیکنڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کیسٹار ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر سی وو یون نے کہا کہ اتنی شدید گرمی کو برقرار رکھنا آسان کام نہیں تھا۔ اس حوالے سے یہ تازہ ریکارڈ انتہائی اہم ہے۔

سی وو یون نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد 2026 تک ری ایکٹر کو 300 سیکنڈ تک مسلسل چلانے کا ہے۔واضح رہے کہ کے-اسٹار نیوکلیئر ری ایکٹر نیوکلیئر فیوژن انرجی پیدا کرتا ہے جو کہ کاربن آلودگی کے بغیر صاف توانائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button