بین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترین
پاکستان اور چین کے درمیان آبی وسائل کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پاکستان اور چین نے آبی وسائل کے استعمال اور پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں دوطرفہ تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
چانگ جیانگ واٹر ریسورس کمیشن اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان ایم او یو پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور CWRC کے وائس کمشنر وو ڈاوکسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ یہ ایم او یو آبی وسائل کے استعمال اور پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں دوطرفہ تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔