پاکستانپانی اور تعاونپانی کا بحرانتازہ ترین
پاکستان میں ستمبر سے دسمبر تک خوراک کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے
![](https://urdu.vow101.com/wp-content/uploads/2023/05/United-Nations-780x470.jpg)
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال ستمبر سے دسمبر تک خوراک کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے دو اداروں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان، میانمار اور پاکستان میں شدید غذائی عدم تحفظ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ان اداروں کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پچاسی لاکھ سے زائد افراد کو ستمبر اور دسمبر کے درمیان شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ افغانستان میں 70 فیصد لوگوں کو دن میں دو وقت کا کھانا نہیں ملتا۔ڈبلیو ایف پی کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بعض افریقی ممالک بھی تشویش ناک حد تک خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔