google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
آزاد کشمیربلوچستانپاکستانپانی کا بحرانپنجابتازہ ترینخیبر پخوانخواہسندھقبائلی علاقہ جاتگرافکسگلگت بلتستانموسمیاتی تبدیلیاں

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، اور اٹلس ہونڈا کے تعاون سے کلین اینڈ گرین لاہور مہم کا آغاز

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، اور اٹلس ہونڈا کے تعاون سے کلین اینڈ گرین لاہور مہم کا آغاز

  • کلین اینڈ گرین لاہور مہم کا مقصد لاہور کو آلودگی سے پاک بنانا ہے
  • کلین اینڈ گرین لاہور صحت مند ماحول کے لئے  موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مزاحمتی قدم ہے

 لاھور: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے آٹوموبائل بنانے والی کمپنی ،اٹلس ہونڈا لمیٹڈ ،کے تعاون سے شجرکاری کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک محفوظ اور صاف ستھری ماحولیاتی سرگرمی "کلین اینڈ گرین لاہور” کا آغاز کیا ہے۔

Clean Green Lahore, Voice Of Water
Clean Green Lahore, Voice Of Water

پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت کی حیثیت سے ،لاہور کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید بحران کا سامنا ہے ، جیسے بھاری اسموگ جس میں حکام اور شہریوں کی طرف سے انسانی مصائب کو کم کرنے کے لئے کارروائی اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

کلین اینڈ گرین لاہور مہم ، پی ایچ اے اور اس کے معاون اٹلس ھنڈا  کی جانب سے کلائمیٹ ایکشن کا حصہ ہے جس میں شجرکاری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، مائع فضلے کے انتظام، حفظان صحت، مکمل صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی سے نمٹنے کی ضرورت پر غور کیا گیا ہے۔

کلین اینڈ گرین لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن عامر ابراہیم نے کہا کہ اتھارٹی شجرکاری کے فروغ اور #فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔#

انہوں نے کہا کہ نجی کمپنیوں اور اداروں میں شجرکاری کے فروغ سے ماحول دوست بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے شجرکاری کی سرگرمیوں میں سرکاری اور نجی اداروں کو شامل کر رہا ہے۔ انہوں نے اٹلس ہونڈا کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے صوبائی دارالحکومت کے سرسبز و شاداب علاقوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے پودے لگانے کے لئے تقریبا 5000 پودے فراہم کیے۔

PHA, Honda Atlas Hold Clean & Green Lahore Tree Planting Voice Of Water, 2

دونوں تنظیموں کے عہدیداروں نے پودے بھی لگائے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔

ہونڈا کے جنرل منیجر سید حسن وسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی نہ صرف پاکستان کا مسئلہ ہے بلکہ ایک عالمی چیلنج بھی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے درخت لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پی ایچ اے کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

کمپنی نے کینال بینک روڈ کو مزید سرسبز بنانے کے لیے پی ایچ اے کو 5 ہزار پودے فراہم کیے۔ تقریب میں کمپنی کے جنرل منیجر سید حسن وسیم، کوآرڈینیشن منیجر شیخ واجد ساوانی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پی ایچ اے عامر ابراہیم، مارکیٹنگ آفیسر ایم بلال نے شرکت کی۔

گرین ایریا کی ترقی اور اسے برقرار رکھنے کے ایجنڈے کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور (پی ایچ اے) کا قیام 1998 میں پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر عمل میں لایا گیا تھا۔

ماحولیاتی تحفظ اٹلس ہونڈا کی پائیداری کی حکمت عملی کا بنیادی جزو ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی، آلودگی اور وسائل کی کمی جیسے چیلنجز کے پیش نظر اٹلس ہونڈا کا مقصد پاکستان میں سب سے زیادہ وسائل موثر نقل و حرکت کا حل فراہم کرنے والا ادارہ بننا ہے۔

PHA, Honda Atlas Hold Clean & Green Lahore Tree Planting Voice Of Water
PHA, Honda Atlas Hold Clean & Green Lahore Tree Planting Voice Of Water

تحریر: ایم۔اے

#beautificationoflahore #GreenLahore #shiningandgreenlahore #cleanlahore

#ClimateAction،  #Environment، #HealthyEnvironment

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button