پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینتحقیقخیبر پخوانخواہسندھسیلابموسمیاتی تبدیلیاں
پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں تیسرے نمبر پر
Daily Jang,13,Oct 2022
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا،ملک 2025 تک پانی کی کمی کا شکار ہو جائے گا،پانی کے ذخائر کم ہو کر ایک ہزارکیوبک میٹر فی کس رہ گئے ،قحط اور خشک سالی دستک دینے لگی، پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ،تربیلا اور منگلا میں پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش کم۔ویلتھپاک کی رپورٹ کے مطابق ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنا 90فیصد پانی زراعت کے لیے استعمال کرتا ہے جو غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم ملک کے آبی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ اس قیمتی اثاثے کو محفوظ رکھنے اور مستقبل میں خوراک کی قلت کو روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔