بجلی اورپانی کے زیر تعمیر،تربیلا توسیعی منصوبے،پر کام تیزی سے جاری: چینی کمپنی
بجلی اورپانی کے زیر تعمیر،تربیلا توسیعی منصوبے،پر کام تیزی سے جاری: چینی کمپنی
تربیلا: چینی کمپنی کے مطابق، پاکستان میں زیر تعمیر ڈیم، 1530میگاواٹ ، تربیلا پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ٹی فائیو)، پر تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور 2025میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹی فائیو منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم کی موجودہ نصب شدہ صلاحیت 4888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ سال پاکستان کے ادارے واپڈا نے تربیلا کی پانچویں توسیع کے سول ورک کے لیے پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ (پی سی سی سی ایل) کو 35 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کا ٹھیکہ دیا تھا۔
تربیلا ڈیم آبپاشی زراعت اور ملک کی معیشت کے لئے ایک اہم منصوبہ رہا ہے، کیونکہ یہ زراعت کے لئے پانی فراہم کرتا ہے، سیلاب کو کم کرتا ہے، اور نیشنل گرڈ کو کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کی ایک بڑی مقدار پیدا کرتا ہے. ملک کی آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تربیلا ڈیم سے سالانہ 64 ملین ایکڑ فٹ پانی چھوڑا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور تربیلا فورتھ ایکسٹینشن ہائیڈل پاور اسٹیشن نے اپنے آغاز سے اب تک بالترتیب 540.37 ارب یونٹ اور 17.30 ارب یونٹ گرین، کلین اور سستی بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی ہے۔
تربیلا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان میں پن بجلی پیدا کرنے کی کل نصب شدہ صلاحیت کا نصف سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔