google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بلوچستانبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانپنجابتازہ ترینخیبر پخوانخواہسندھگرافکسموسمیاتی تبدیلیاںیورپ

فرانس نے پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کی پیشکش کر دی

فرانس نے پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کی پیشکش کر دی

 فرانس کا پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 اجلاس 2022 کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور فرانس نے سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے طریقوں اور ذرائع کی نشاندہی کرنے پر اتفاق کیا۔

France to Help Pakistan in Reconstruction of Flood Affected Areas
France to Help Pakistan in Reconstruction of Flood Affected Areas

مزید براں پیرس نے سال کے اختتام سے پہلے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی تاکہ اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی تباہی کے بعد تعمیر نو میں مدد ملے۔

 دونوں راہنمائوں کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر میکرون کو پاکستان بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا، اس سلسلے میں فرانس کی جانب سے دی جانیوالی امداد، خیموں، واٹر پمپوں اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم کی بروقت امداد بھیجنے پر فرانس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ملک بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے جی ایس پی پلس اسکیم کی حمایت پر فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یورپی یونین کے ساتھ ساتھ فرانس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔::

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button