وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات
www.pc.gov.pk, 5 September, 2022
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد جس میں شیلا جیکسن، ٹام سوزی، آل گرین سے ملاقات کی.
ملاقات میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے, وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ ملک میں حالیہ سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے اور ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریباً 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے خاص طور پر زراعت کے شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے.
وفاقی وزیر نے وفد کو مزید بتایا کہ سیلاب سے غریب ترین علاقے متاثر ہوئے ہیں جو پہلے ہی غربت کی زد میں ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 70 فیصد علاقے پسماندہ تھے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس بدترین بحران کے دوران پاکستان کی مدد جاری رکھے تاکہ ان علاقوں کی بحالی کے کام کو یقینی بنایا جا سکے. انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان کے مدد کر رہی ہے لیکن سیلاب وسیع پیمانے پر آہے ہیں اس لیے بین الاقوامی سطح پر امداد کی ضرورت ہے.
وزیر نے مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب غیر متوقع طور پر بارشوں سے آئے تھے جو کہ معمول کی پیش گوئی سے 500 فیصد زیادہ تھی.
وفاقی وزیر نے وفد کو مزید بتایا کہ پاکستان کا شمار ان سات ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہیں.
وفاقی وزیر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہ کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کے ایک مضبوط نظام کے کے لیے عالمی فنڈ قائم کرے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت تعمیر نو اور بحالی سب سے بڑا چیلنج ہے اور حکومت پہلے مرحلے کے بعد جلد از جلد بحالی کا عمل شروع کرے گی.
انہوں نے وفد کو یہ بھی بتایا کہ سیلاب کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں اسے پڑوسی ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یو ایس پاکستان کوریڈور کے تحت پاکستانی طلباء کو امریکی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنا چاہئے تاکہ پاکستان طلب علم اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں.