google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینزراعتسبز مستقبلموسمیاتی تبدیلیاں

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ آغاز کردیا

موسم بہار شجر کاری مہم 2025 کا آغاز آئی ایم سی بی F-8 سے کیا گیا

موسم بہار شجرکا ری مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی  کورڈینیٹر برائے کلائیمٹ چینج، رومینہ خورشید عالم ، چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی سمیت کارپوریٹ سیکٹر نے شرکت کی۔

موسم بہارشجرکاری مہم 2025 میں سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، کارپوریٹ سیکٹرز سمیت نجی شعبہ حصہ لے رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر  موسم بہارشجرکاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے

وزارت تعلیم، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے رواں برس شہر بھر میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، محمد علی رندھاوا

رواں برس شجرکاری مہم کے تحت پھلدار درختوں میں لوکاٹ، امرود، انجیر، انار سمیت دیگر پھلوں کے پودے لگائے جائیں گے، محمد علی رندھاوا

اسی طرح دیسی توت، سیرس، سیپم، میپل لیف اور دیگر اقسام کے پودے بھی شجر کاری مہم میں شامل کئے جارہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

پھولدار پودوں میں املتاس، کچنار اور جاکرنڈا کا شامل کیا گیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

اولیو، سکھ چین، ربڑ پلانٹ، ولو، امالا سمیت دیگر اقسام بھی شجرکاری مہم میں شامل ہیں، محمد علی رندھاوا

موسم بہار شجرکاری مہم 2025 میں سول سوسائٹی، پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، چیئرمین سی ڈی اے

منسٹری آف ایجوکیشن بچوں کو کاربن کریڈٹ پر ریسرچ کرنے کی ترغیب دے، چیئرمین سی ڈی اے

کاربن کریڈٹ کے حوالے سے تعلیمی ادارے سیمنار منعقد کروائیں، محمد علی رندھاوا

 کاربن کریڈٹ کے حوالے سے سی ڈی اے کو باقاعدہ ریسرچ جمع کروائی جائیں، محمد علی رندھاوا

شجرکاری مہم کے تحت پھلدار اور پھولدار پودوں کا انتخاب کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے

صرف پودے لگانا ہی نہیں بلکہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی بہت ضروری ہے، محمد علی رندھاوا

شجرکاری کی بدولت ہی موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجرز سے نمٹا جاسکتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

موسم بہار شجرکاری مہم 2025 کے تحت لگائے گئے پودوں کی بہتر مانیٹرنگ کیلئے ڈیجٹلائزڈ سسٹم بھی متعارف کروایا جارہا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

لگائے جانے والے پودوں کی آئن لائن ٹریکنگ کا نظام بھی بنایا جارہا ہے، محمد علی رندھاوا

 شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، چیئرمین سی ڈی اے

اس موقع پر شجرکاری مہم سے متعلق آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

واک میں کارپوریٹ سیکٹرز کے نمائندگان سمیت طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button