google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینموسمیاتی تبدیلیاں

وزیر اعظم نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی پر پالیسی بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پالیسی بنانے کے لیے مل کر کام کریں کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے جمعہ کو پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کاربن کریڈٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز کے حوالے سے حتمی پالیسی کی تشکیل پر صوبوں سے مشاورت کے لیے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور 2022 کی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں نے مل کر ملک کو اس مشکل وقت سے نکالنے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے کلیدی اقدامات کیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک، عالمی برادری بالخصوص سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ

پاکستانیوں کی کال پر لبیک کہا جس پر ان سمیت پوری قوم ان کی مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کاربن کریڈٹس کے حوالے سے اقدامات میں بہتری آئی ہے جسے تیز تر اور زیادہ موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام مسائل پر صوبوں سے مشاورت کے بغیر کسی قسم کی پالیسی سازی کا

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میٹنگ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے صوبوں سے مشاورت کے بعد مسودہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے پالیسی سازی کے حوالے سے اپنے اپنے صوبوں کے موقف سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ اس اہم پالیسی مسودے کے لیے صوبوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبوں کے متعلقہ سینئر حکام اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button