google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

سکھر بیراج سے پانی کی آمد میں اضافے کی ہدایت

حیدرآباد: کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی نے کہا ہے کہ پانی کی قلت سے نمٹنے اور حیدرآباد کے شہریوں کے لیے پینے کے پانی کا معیار بلند کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کو سکھر بیراج سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی آمد میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں دریائے سندھ میں پانی کی قلت اور پینے کے پانی میں ٹی ڈی ایس کی بڑھتی ہوئی سطح کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج سے کوٹری بیراج تک پانی کی آمد سات دن میں پہنچ جائے گی، اس سے ڈاون اسٹریم میں پانی کی قلت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے منچھر جھیل سے ٹھہرے ہوئے پانی کی آمد کو فوری طور پر روکنے کے احکامات سختی سے جاری کیے ہیں اور واسا اور محکمہ آبپاشی اس کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی اور واسا مل بیٹھ کر پینے کے صاف اور صحت مند پانی کے لیے ٹھوس منصوبہ بنائیں۔ اجلاس میں چیف انجینئر کوٹری بیراج، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی، اے ڈی سی ون جامشورو، ایم ڈی واسا، مہران یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے نمائندے اور دیگر شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button