google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینصدائے آب

پانی، اور نکاسی کے مسائل کے حل کے لیے میئرنے احکامات جاری کیے ہیں

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کے ارد گرد نکاسی کا مناسب نظام برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز واٹر کارپوریشن میں مختلف ٹاؤن چیئرمینز، وائس چیئرمینز سمیت سول سوسائٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، پیپلز پارٹی کے رہنما کرم اللہ وقاصی، سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے تمام مسائل حل کیے جائیں جبکہ محرم کے دوران شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button