google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پانی اور تعاونپانی کا بحرانتازہ ترینزراعت

چین اور پاکستان کو بیج ٹیکنالوجی اور آبپاشی کی تکنیک کیلئے زرعی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، غوث بخش خان مہر

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت زرعی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت )

چین اور پاکستان کو بیج ٹیکنالوجی اور آبپاشی کی تکنیک کیلئے زرعی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، غوث بخش خان مہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کو جدید بیج ٹیکنالوجی اور آبپاشی کی تکنیک پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  بنزرعی تعاون کو مضبوطانے کی ضرورت ہے۔

غوث بخش خان نے سات اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کثیر الجماعتی وفد کے ساتھ چین کا دورہ کیا جو کورونا وائرس بحران کے بعد ایسا کرنے والا پہلا پارلیمانی وفد ہے۔

سال 2023 چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبہ توانائی، زراعت، نقل و حمل اور صنعتی تعاون پر روشنی ڈالتا ہے اور 2022 کے اختتام تک ایک اندازے کے مطابق 236,000 ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button