google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی اور سفارتکاریپانی کا بحرانتازہ ترینموسمیاتی تبدیلیاں

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر اعظم پاکستان

  • وزیر اعظم نے سی او پی 28 کی دعوت پر اظہار تشکر کیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سی او پی 28 کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا اور پاکستان کے معاشی اور مالی استحکام کے حوالے سے بھرپور تعاون پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایک ارب ڈالر جمع کرائے۔

موسمیاتی بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 6 جولائی کو سی او پی 28 کے نامزد صدر کے دورہ پاکستان کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے ممکنہ حل کے بارے میں ہونے والی بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جولائی میں سی او پی 28 کے صدر اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی اور صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا تاکہ 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک ایکسپو سٹی، دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے سی او پی 28 کے لیے کوآرڈینیشن اور تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

سی او پی 28 کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تحریر: ایم-اے

Email: VOW2025@Gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button