google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پانی کا بحرانتازہ ترینسیاحت

گاڑیوں کے اخراج کا شدید دھواں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو نقصان پہنچا رہا ہے، سی ڈی اے

مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اردگرد گاڑیوں کے اخراج کا شدید دھواں فطرت پر مضر اثرات مرتب کر رہا ہے

اسلام آباد: چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) نورالامین مینگل نے رکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کے اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اردگرد گاڑیوں کے اخراج کا شدید دھواں فطرت پر مضر اثرات مرتب کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیر سوہاوہ روڈ پر مختلف مواقع پر بڑھتی ہوئی ٹریفک اور بھیڑ کیپٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن کے لئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ "پیر سوہاوہ روڈ ایک گڑبڑ ہے اور ٹریفک کا ہجوم فطرت اور جنگلی حیات کے لئے سنگین خطرہ بن رہا ہے”۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور وفاقی دارالحکومت کو صوبہ خیبر پختونخوا ہ سے ملانے والی پیر سوہاوہ روڈ کو ڈبل کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک سے نمٹنے کے لیے بری امام کے علاقے کا متبادل راستہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ادارہ پیر سوہاوہ روڈ کے ساتھ نیشنل پارک میں استقبالیہ اور اطلاعاتی مرکز کے قیام کے پی سی ون پر بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم مونال سے باری امام تک ایک اور راستے کی تجویز دے رہے ہیں تاکہ ٹریفک اور گاڑیوں کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ روٹ کو دوہرا کرنے اور متبادل راستہ تلاش کرنے کے لئے سروے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے لئے پانی کا انتظام کرنے کے لئے اس پارک میں بارش کے پانی کو جمع کرنے والے ریچارج کنوؤں کو متعارف کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایف 9 پارک کی ترقی
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ گزشتہ 70 سالوں میں پہلی بار شہری ادارے نے نیشنل پارک پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا ہے اور آئی ڈبلیو ایم بی کے لئے اس کے تمام وسائل دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں لگائے جانے والے بینچز، گیزبوز اور کوڑے دان دوبارہ قابل استعمال پلاسٹک سے بنے ہیں جو پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے میں مدد دے رہے ہیں۔
ایف 9 جو سب سے بڑے عوامی پارکوں میں سے ایک ہے 750 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا تھا اور برطانیہ کے مشہور ہائیڈ پارک سے بھی بڑا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 20 ارب روپے کے ٹینڈر جاری کیے ہیں اور مقامی نالوں کی آلودگی کو حل کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button