google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینصدائے آب

سندھ نے پانی کی قلت پر مرکز کو خط لکھ دیا۔

کراچی: صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور دریائے سندھ سے چشمہ جہلم لنک کینال (سی جے کینال) میں پانی کی منتقلی روکنے کا کہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کو لکھے گئے خط میں وزیر آبپاشی نے کہا کہ ایک طرف آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف چشمہ جہلم اور تونسہ پنجند کینال میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں صوبے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

جام خان شورو نے خبردار کیا کہ پانی کی کمی سے صوبائی زرعی معیشت متاثر ہوگی۔

جمعہ کو یہاں صوبے میں پانی کی قلت پر اجلاس منعقد کرنے کے بعد وزیر نے معاملے کا نوٹس لینے کے لیے وفاقی وزیر آبی وسائل کو خط لکھا۔

جام خان شورو نے کہا کہ اس وقت سندھ کو 39 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button