google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترین

دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کا شکار پاکستان بھی ہوا ہے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دنیا کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے متوجہ کیا، شازیہ مری

حیدرآباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ،چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تعلیم وصحت کے میدان میں سنجیدہ اقدام کررہی ہے، کیڈٹ کالج سانگھڑ میں پسماندہ و دور دراز کے علاقوں سے آنے والوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں والدین کی 26ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

وفاقی وزیر شازیہ مری کی آمد پر کمانڈنٹ کیڈٹ کالج پٹاروکے پرنسپل کموڈور ذیشان علی نے خوش آمدید کہا ، اساتذہ وطلبہ نے انکا والہانہ استقبال کیا۔ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کالج کے احاطے میں100کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصبوبے کاافتتاح بھی کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ کیڈٹ کالج سانگھڑ ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے پر یہاں کی انتظامیہ قابل تعریف ہے، اب یہاں صوبہ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے بھی طلبہ آکر علم حاصل کررہے ہیں جنہیں جدید و معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یوم والدین کی تقریب بھی لائق تحسین ہے، مجھے یہاں شرکت کرکے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت تعلیم وصحت کے میدان میں سنجیدہ اقدام کررہی ہے ،اچھڑو تھرسمیت پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ بن کر بھی عوام کی شبانہ روز خدمت کررہے ہیں ہم سب کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں،ایک بہتر اور مضبوط پاکستان بنانا سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ ینگ کیڈٹ کو یہ پیغام دینا ہے کہ قائد اعظم کے اقوال کو یاد رکھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ایک بہتر اور مقبول پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے، تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ حالیہ سیلاب میں پاکستان نیوی نےخدمت کی ہے ہم انہیں خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں، حالیہ سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں ہوئیں، تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہو ئے، ابھی ہمیں سیلاب متاثرین کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا کے ہر کونے میں جا کر اپنے سیلاب وبارش متاثرین کی امداد کے لیے کوشش کررہے ہیں تاکہ مشکل وقت میں لوگوں کا سہارا بن سکیں ہم متاثرین کو آباد کرنا چاہتے ہیں انہیں مکانات بناکر دے رہے ہیں جبکہ یہاں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سمیت دنیا سے لوگوں نے آکر خود بھی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے نقصانات کے ازالہ اور مجبور لوگوں کی امداد کے لیے ،فنڈز قائم کرنے پر آمادہ کیا۔انہوں نے کیڈٹ کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا لج کو درپیش مالی مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نیوی کے تعاون سے100کلو واٹ سولر انرجی کا منصوبہ شروع کیا ہے جبکہ تھرکول سے بھی یہاں بجلی ایک سے چار سو کلو واٹ تک دینے کا پروگرام ہے ۔تقریب سے کالج کے پرنسپل کموڈور ذیشان علی نے بھی خطاب کیا اور کالج کی نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائیں۔ بعد ازاں وفاقی وزیر شازیہ مری نے تعلیم ، کھیلوں اور ہم نصاب سرگرمیاں میں کامیاب طلبہ میں ٹرافی ،انعامات ا ور اسناد بھی تقسیم کیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button