google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپانی کا بحرانتازہ ترینموسمیاتی تبدیلیاں

ابوظہبی ہفتہ پائیداری2023 جامع کلائمیٹ ایکشن کے لیے ایجنڈے کا تعین کرے گا

ابو ظہبی، 23 دسمبر، 2022 (وام) ۔۔ ابو ظہبی پائیداری ہفتہ 2023 (اے ڈی ایس ڈبلیو) 14 سے 19 جنوری تک منعقد ہوگا،30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ28) سے پہلے متحدہ عرب امارات اور اس کے صاف توانائی کے پاور ہاوس مصدر کا اے ڈی ایس ڈبلیو کا عالمی اقدام پائیدار ترقی کو تیز کرے گاجو پائیدار ترقی کی کلیدی ترجیحات کے حوالے سے کئی ایک اعلی سطح کے سیشنز پر مشتمل ہوگا۔

اس سالانہ ایونٹ کا پندرہواں ایڈیشن صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں ہو گا جنہوں نے پائیداری کو متحدہ عرب امارات کی اقتصادی و سماجی ترقی اور خوشحالی کے کلیدی ستون کے طور پر پیش کیا ہے۔

‘United on Climate Action Toward COP28’ کے تھیم کے تحت 14 سے 19 جنوری تک ہونے ابو ظہبی پائیداری ہفتہ میں سربراہان مملکت، پالیسی ساز، صنعت کار، سرمایہ کارں، نوجوان اور کاروباری افراد شرکت کریں گے جو نیٹ زیروفیوچر کی جانب ٹرانزیشن پر بات چیت کریں گے،کلیدی شراکت دار کاپ 28 کے عالمی موسمیاتی ایجنڈے کے لیے کلیدی ترجیحات معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ضرورت اور کاپ28 اور اس کے بعد موسمیاتی پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے پیرس معاہدے کے پہلے گلوبل اسٹاک ٹیک کے جائزوں سے فائدہ اٹھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ، خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی اور مصدر کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہاکہ 15 سالوں سے ابو ظہبی پائیداری ہفتے نے ایک ذمہ دار رہنما کے طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے ،کلائمیٹ ایکشن اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو تقویت دی ہے۔ ابو ظہبی پائیداری ہفتہ 2023 پائیداری ایجنڈے کی تشکیل میں مدد اور عالمی برادری کو دعوت دیتے ہوئے بامعنی مکالمے اورانوویٹو سلیوشنز پر اتفاق رائے کے لیے بامعنی مذاکرات میں سہولت کاری کے ذریعے کاپ 28 کی جانب مومینٹم کو تیز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک منصفانہ اور جامع انرجی ٹرانزیشن کی ضرورت ہے جو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم سب کے لیے زیادہ پائیدار مستقبل کو یقینی بنائے۔ اے ڈی ایس ڈبلیو ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر سکتا ہے تاکہ صاف ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تیزی لائی جا سکے اور شراکت داری کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جا سکے ۔

ابو ظہبی پائیداری ہفتہ2023 میں پہلی بار گرین ہائیڈروجن سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا، مصدر کے گرین ہائیڈروجن بزنس کی میزبانی میں 18 جنوری کو ہونے والی یہ سمٹ کلیدی صنعتوں کو ڈیکاربونائز کرنے کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے ممالک کو ان کے نیٹ زیرو اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس ماہ کے شروع میں، مصدر نے باضابطہ طور پر شیئر ہولڈنگ کے ایک نئے ڈھانچے اور اپنے سبز ہائیڈروجن کاروبار کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ مصدر اب اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کلین انرجی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور عالمی سطح پر صنعت کی قیادت کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے ۔

آئندہ سال کے اس پہلے بین الاقوامی پائیداری ایونٹ میں کاپ 28 کی تیاریوں کے سلسلے میں کلائمیٹ ایکشن کے حوالے سے بحث مباحثے کا سلسلہ شروع ہوگا۔مصدر کے زیر اہتمام 16 جنوری کو ہونے والی اے ڈی ایس ڈبلیو سمٹ میں فوڈ اینڈ واٹر سیکیورٹی،صنعتی ڈیکاربونائزیشن، صحت و موسمیاتی موافقت سمیت اہم موضوعات کی ایک وسیع رینج اہمیت کی حامل ہوگی۔

ابو ظہبی پائیداری ہفتہ2023 نوجوانوں کو کلائمیٹ ایکشن کی کوششوں میں شمولیت کی ترغیب دے گا اس کے نوجوان برائے پائیداری پلیٹ فارم کے تحت وائی 4 ایس ہب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد 3,000 نوجوانوں کو اس مقصد کے لیے شامل کرنا ہے۔ ابو ظہبی پائیداری ہفتہ 2023 میں مصدرخواتین برائے پائیداری،ماحولیات وقابل تجدید توانائی (وائزر) پلیٹ فارم کا سالانہ فورم بھی ہوگاجس میں پائیداری کے حوالےسے مباحثے میں خواتین کی آراکو اہمیت حاصل ہوگی۔

گزشتہ سالوں کی طرح، اے ڈی ایس ڈبلیو 2023 میں پارٹنر لیڈ ایونٹس اور پائیداری سے متعلق موضوعات پر انٹرنیشنل انگیجمنٹ کے لیے مواقع شامل ہوں گے،جن میں 14 سے 15 جنوری تک بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی کی ارینا اسمبلی،14 سے 15 جنوری تک اٹلانٹک کونسل انرجی فورم،18 جنوری کو ابوظہبی پائیدار مالیاتی فورم اور16 سے18 جنوری تک ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ شامل ہیں۔

ابو ظہبی پائیداری ہفتہ 2023 میں زاید سسٹین ایبلٹی پرائز کی 15 ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی جو پائیداری میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا جانے والا متحدہ عرب امارات کا ایک اہم عالمی ایوارڈ ہے، ایوارڈ کی تقریب 16 جنوری کو منعقد ہوگی۔ صحت، خوراک، توانائی، پانی، اور گلوبل ہائی اسکولوں کی کیٹیگریز میں 96 فاتحین کو دیے جانے والے اس ایوارڈ نے ویتنام، نیپال، سوڈان، ایتھوپیا، مالدیپ اور تووالو سمیت دنیا بھر کے 37کروڑ 80لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

ان سالوں کے دوران، ایوارڈ نے دنیا بھر کی کمیونٹیز کو معیاری تعلیم، صاف خوراک و پانی، صحت کی معیاری سہولیات، توانائی، روزگار، اور بہتر کمیونٹی تحفظ تک رسائی فراہم کی ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) جو دنیا بھر میں تقریباً کاروباری اداروں کا 90 فیصد ہیں، ابو ظہبی پائیداری ہفتہ 2023 میں کئی شعبوں سے متعلقہ 70 سے زیادہ ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس شرکت کریں گے، جن میں مصدر سٹی کا گلوبل انیشییٹو انوویٹ بھی شامل ہے جو اپنی اختراعی بین الاقوامی ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button