google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

کنگ سلمان ریلیف کا پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سرمائی امدادی منصوبہ مکمل

Source: Bol News, Date: 14th Dec, 2022

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا تاکہ سرد موسم شروع ہونے سے قبل متاثرین کو بروقت ریلیف میسر ہو۔

اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع (گانچے ، سکردو ، نگر ، استور ، غزر ، چترال ، سوات ، اپر دیر ، مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، دادو ، جام شورو ، بدین ، قمبر شھدا کوٹ) میں ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو‏ئے۔

خیال رہے کہکنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSRelief) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں 25,000 سرمائی کٹس تقسیم کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔

شاہ سلمان کا یہ ریلیف پیکج NDMA اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا جس سے ان اضلاع کے 175,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button