google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر، 350 ارب لاگت کا منصوبہ جلد شروع ہوگا، وزیراعلیٰ

Source: Jang.com.pk, Date: 14 December, 2022

: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے بعض اضلاع میں اب بھی 40فیصد تک پانی جمع ہے‘ متاثرین کو اب تک خیمے اور کھانے وپینے کی اشیاء فراہم کررہے ہیں

 وزیر اعظم اگلے ہفتے ان علاقوں کا دورہ کرینگےوفاق و سندھ حکومت سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لئے جلد ساڑھے 3 سو ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کرے گی‘سکھر حیدر آباد کے پرانے راستے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے‘موٹر وے ایم6میں25ہزار نوکریاں نکلیں گی یہ مقامی افراد کو ملنی چاہئیں۔ وہ سکھر حیدرآباد ایم 6موٹر وے کی آئی بی اے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

سیدمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ رقم کا ایک تہائی حصہ ورلڈ بینک، ایک تہائی حصہ وفاق و سندھ دینگے جبکہ باقی ایک تہائی حصہ اگلے سال جنوری میں یو این اور پاکستان حکومت کی مشترکہ کوششوں سے منعقدہ ڈونرز کانفرنس سے ملنے کی امید ہے۔ صوبائی کابینہ نے اس منصوبے کے لئے 50ارب روپے مختص بھی کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button