google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینتجزیے اور تبصرےتحقیقسیلابصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

کلائمیٹ چینج سے بہت نقصان ہوا ہے، خورشید شاہ

Bol News, 27th Oct, 2022

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کلائمیٹ چینج سے بہت نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے پانی کے اوپر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے جو پروجیکٹ بنائے ہیں بہت اچھے ہیں، اس نمائش میں جو چیز بتائی گئی ہے اس پر کام ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج سے بہت نقصان ہوا ہے، ہم ابھی تک نئی ٹیکنالوجی پر نہیں گئے اور ہمارہ کسان بھی اتنا پڑھا لکھا نہیں جتنا سب سمجھتے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے یہ بھی کہا کہ ہر علاقے میں پانی کی ضرورت ہے، پانی ہماری زندگی ہے اور ہمیں پانی کو محفوظ کرنا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں چالیس سال پہلے ڈیم بنانے چاہیے تھے کیونکہ اگر ڈیمز بنے ہوتے تو ہم دنیا کو پانی مہیا کرتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پانی کی قدر نہیں کی، اس وقت پاکستان میں ڈیرھ سو ملین ایکڑ پانی موجود ہے پرہم صرف  14 سو فیٹ اس کو محفوظ کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی پر سوچنا چاہیے، ہم نے کراچی میں دو ڈیم بنائے ہیں اور اس پانی سے ہم فلٹر کا کام لے رہے تھے، کچھ برساتوں کے بعد احساس ہوا کہ ڈیم کچھ سالوں بعد بہت کم کام کرے گا۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی کا بہت نقصان اٹھایا ہے، اس نقصان سے پہلے اگر کسانوں کو تربیت دیتے اور اس پانی کو محفوظ کرتے تو شاید یہ نقصان نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدانوں کا قصور ہے،1947  سے سیاستدانوں نے اس پر کام نہ کیا، اگر ہم پہلے دن سے پانی پر کام کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی ہمارے پاس وافر مقدار میں ہیں لیکن پھر بھی دنیا میں پٹرول ڈیزل سستا ہے اور پانی مہنگا ہے، ہمیں سیاست سے ہٹ کر اس پر کام کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button