سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم جاری
Source: urdu.alarabiya.net 03 Oct, 2022
شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کی ٹیم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں مختلف امدادی کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع نوشہرہ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان، صوبہ گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، غذر اور گانچی اور صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں 2380 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 61 خیمے اور 474 مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ .
یہ کوششیں سعودی امدادی زمینی پل کا حصہ ہیں۔ جس کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی تھی۔
ادھر سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینیٹرین سینٹر کی طرف سے یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے موبائل میڈیکل کلینک نے 14 سے 20 ستمبر 2022 کے دوران 906 مستحقین کو طبی خدمات فراہم کیں۔