فرانسی سفیر، گورنرپنجاب کا زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
فرانسی سفیر، گورنرپنجاب کا زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
لاھور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران گو رنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے فرانسیسی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فرانسیسی سفیرکا شکریہ ادا کیاگیا۔
جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت کرنے پر فرانس کی حکومت کے مشکور ہیں۔
امید ہے فرانس جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔دوسروں کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں ۔
یاد رہے، فرانس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 83 انتہائی اعلیٰ صلاحیت کے واٹر پمپس، 200 خاندانی خیمے اور حفظان صحت اور حفاظتی سامان لے جانے کے لیے خصوصی چارٹر طیارہ بھیجاتھا ۔
مزید براں، گزشتہ سال ستمبر میں ،نیویارک میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر میکرون نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
تحریر: ایم۔اے