google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینٹیکنالوجیخیبر پخوانخواہسیلابگرافکسموسمیاتی تبدیلیاں

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کا سیلاب پر قابو پانے کے لیے دریائے سوات پر ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کا سیلاب پر قابو پانے کے لیے دریائے سوات پر ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

پشاور:  پاکستان میں تباہ کُن سیلاب کے بعد، صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ نے بنجر زمین پر کاشت کاری اور سیلاب پر قابو پانے کے لیے دریائے سوات پر ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa Government to Construct a Dam on River Swat
Khyber Pakhtunkhwa Government to Construct a Dam on River Swat

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو پشاور میں منعقد ہوا۔

کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ کابینہ نے بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ کی فراہمی کے لیے تقریبا پندرہ سو ملین روپے کی منظوری دی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے تباہ کن سیلاب سے صوبے بھر میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر توجہ دینے پر اتفاق کیا۔

صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کے لیے اعلان کردہ دس ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ سیلاب زدگان کو جلد از جلد معاوضے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button