وزیراعلیٰ سندھ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق مسائل پر گفتگو
Bol News, 14th Oct, 2022
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی جس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کررہے ہیں جس کے بعد کچھ متاثرین گھروں کو واپس جانا شروع گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرنے جارہے ہیں ، عالمی بینک کا 500 ملین ڈالر سے گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چین یا کوئی اور دوست ملک ایک گاؤں میں گھر بنائے تو کام آسان ہوگا۔
دوسری جانب چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین بھی سروے کرکے کچھ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا۔
اسکے علاوہ چینی قونصل جنرل نے ہوبائی شہر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو چیک بھی دیا۔