google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانپنجابتازہ ترینٹیکنالوجیصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

پانی کی قلت کے پیش نظر آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری وقت کی  اہم ضرورت  ہے: ایم ڈی واسا

پانی کی قلت کے پیش نظر آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری وقت کی  اہم ضرورت  ہے: ایم ڈی واسا

 لاھور: واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے منیجنگ ڈائریکٹر غفران احمد نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں پانی کی موجودہ قلت کے پیش نظر پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

وفد  نےجمعرات کو واسا ہیڈ آفس کا دورہ کر رہا تھا۔

WASA PUNJAB Voice Of Water

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ عوامی منصوبوں کو ماحول دوست بنانا واسا کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی اچھی سہولیات کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

واسا بین الاقوامی تنظیموں کی مدد سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ مکمل کرے گا۔ اجلاس میں مجوزہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی نمایاں خصوصیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واسا کے ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال نے مندوبین کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیوریج انفراسٹرکچر اور دیگر ماحول دوست عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور منصوبوں کی فنڈنگ کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

ایم ڈی واسا غفران نے واسا آفس کا دورہ کرنے اور پانی سے متعلق منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرنے پر مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button