google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بلوچستانبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسندھسیلابگرافکس

اقوام متحدہ نے انسانی امداد کی اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دی۔

اقوام متحدہ نے انسانی امداد کی اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دی۔

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کردیا، اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردی۔

پاکستان کے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے اہم اقدام اٹھا یا گیا ،جس میں انسانی امداد کی اپیل کو 5 گنا بڑھا دیا۔

UN Aid for Flood Victims of Pakistan
UN Aid for Flood Victims of Pakistan

اقوام متحدہ نے پہلے 16کروڑ ڈالر کی اپیل کی تھی جسے اب 81کروڑ 60لاکھ ڈالر کردیا۔

اقوام متحدہ کے رابطہ افسر نے خبردار کیا کہ پاکستان کو متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کے کاموں میں مددکی ضرورت ہے، اگرعالمی برادری نے مددنہ کی تو بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہوجائے گا،

انہوں نے مزید کہا کہ امدادمیں اضافےکی اپیل جنیوامیں آج اقوام متحدہ (یواین) اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ طورپرپیش کی جائے گی، اقوام متحدہ کو پہلی فلیش اپیل کی 60 فیصدرقم مل چکی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سیلاب متاثرین بیماریوں سے نبرد آزما ہیں، متاثرین موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔

ادھرگزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف کوسیلاب متاثرین کی امداد پربریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے جمعرات کو امداد دینے والے ممالک اورعالمی تنظیموں کی کانفرنس بلانے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے پاکستان  میں حالیہ مون سون کی شدید بارشوں اور گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے آنے والے بدترین سیلاب کی وجہ سے تقریباً 1700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

پاکستان کئی دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button