google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانتازہ ترینسندھسیلابصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

بدبودار سیلابی پانی کی ایک ماہ بعد بھی نکاسی نہ ہوسکی

Daily Jang, 03, October 2022

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ کے سیلاب متاثرین نے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ڈی سی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا۔اس موقع پر مظاہرین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ گذرجانے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر میں کھڑا ہوا سیلاب کا بدبودار پانی خارج نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیلاب کے بعد بے قابو ہونے والی ملیریا اور گیسٹرو کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خیرپورناتھن شاہ کی یونین کونسل فرید آباد میں ایف پی بند کے مقام پر سیلاب کا متاثرہ دیہاتی رمضان ولد پسند چانڈیو تیز بخار اور گیسٹرو میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیاجبکہ خیرپورناتھن شاہ میں واقع یقین شاہ محلےکے مقام پر رھنے والا عامر چانڈیو اور گاؤں گل محمد لانڈر کے مقام پر رہنے والا پچپن سالہ دیہاتی میرمحمد لانڈر گیسٹرو میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہارگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button