google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایشیابلوچستانبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسندھسیلابگرافکسموسمیاتی تبدیلیاں

چائنا تھری گورجز کارپوریشن کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلیے 153 ملین روپے کی امداد

چائنا تھری گورجز کارپوریشن کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلیے 153 ملین روپے کی امداد

 اسلام آباد:  کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  پر کام کرنے والی چین کی ایک بڑی کمپنی،  چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے وفد نے  پاکستان کے  وزیراعظم شہباز شریف سے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 153 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔

China Three Gorges Corporation donates Rs.153 million to PM’s Flood Relief Fund
China Three Gorges Corporation donates Rs.153 million to PM’s Flood Relief Fund

 اس وفد کی قیادت اسلام آباد میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کی۔ سرکاری زرائع کے مطابق چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے چیئرمین وو شینگ لیانگ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کمپنی کی نگرانی میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ گزشتہ تین ماہ سے پوری صلاحیت کے ساتھ چل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک میں ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے لئے کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے پر چینی کمپنی کی تعریف کی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں پاکستان کی مدد کرے اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک کاربن کے اخراج کا صرف ایک فیصد سے بھی کم اخراج کر رہا ہے لیکن ترقی یافتہ دنیا میں سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا ہے۔

#WATER

#DAMS

#CHINA

#POWERPROJECTS

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button