google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

 سیلاب کی تباہ کاریاں: زرعی مشکلات پر کسان اتحاد اسلام آباد میں سراپا احتجاج

 سیلاب کی تباہ کاریاں: زرعی مشکلات پر کسان اتحاد اسلام آباد میں سراپا احتجاج

اسلام آباد: سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کی یونین کا دھرنا پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں تیسرے روز بھی جاری ہے، بجلی کے بلوں میں اضافہ، کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف  ہزاروں کسان ڈٹ گئے۔

Farmers Protest in Islamabad Pakistan
Farmers Protest in Islamabad Pakistan

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، پاکستان میں  سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کسان اتحاد یونین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں،  ہزاروں کی تعداد میں  موجود کسان ،اضافی ٹیکس کے خاتمے ،بجلی کے بلوں میں اضافہ، کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

 اسلام آباد کے  خیابان چوک میں کسان دھرنے کے چاروں اطراف انتظامیہ  کی جانب سے  کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔

رہنما کسان اتحاد کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے، کھاد کی قیمتوں میں کمی اور بلیک میں فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کسانوں نے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر حکومتی نوٹیفکیشن کو بھی مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے یونٹ پر فکس ریٹ دیا جائے۔

کسانوں نے گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات پر حکومتی نوٹیفکیشن کو بھی مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے یونٹ پر فکس ریٹ دیا جائے۔

#کسان_قوم_کا_محسن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button