google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
افریقہامریکہایشیابین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابگرافکسمشرق وسظیموسمیاتی تبدیلیاںیورپ

سیلاب:دوست ممالک اور عالمی اداروں کے 133 طیارے امدادی سامان  آئے: دفترخارجہ#

سیلاب:دوست ممالک اور عالمی اداروں کے 133 طیارے امدادی سامان  آئے: دفترخارجہ#

 سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ،دوست ممالک اور عالمی اداروں کے 133 طیارے امدادی سامان  آئے: دفترخارجہ

اسلام آباد:  پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دوست ممالک اور عالمی ادارے پیش پیش ہیں اور اب تک امدادی سامان لے کر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں۔

#HelpPakistan
#HelpPakistan

 پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اب تک 17 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان لے کر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں، یو اے ای سے 41 ،امریکہ سے 21، ترکیہ کے 14 طیارے امدادی سامان لے کرآئے، سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار، 4 امدادی طیارے پاکستان پہنچے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈونیشیاء نے2، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا، نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی نے بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ بھیجوایا، یونیسف 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین 14، عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھیجوائے، جبکہ ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان، یو اے ای نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد بھیجوائی۔

#HelpPakistan

#FloodsInPakistan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button