google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
پاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینتحقیقسندھسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تمام بیراجوں پر معمول پر آگیا:ذرائع

دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تمام بیراجوں پر معمول پر آگیا:ذرائع

لاہور:طوفانی سیلابی ریلوں کی صورت میں تباہی مچانے کے بعد، طاقتور دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تمام بیراجوں پر معمول پر آگیا ہے جس کے بعد دریائے سندھ کا پانی کوٹری بیراج کے نچلے درجے سے نیچے آگیا ہے۔

بدھ کے روز محکمہ موسمیات کے ذیلی ادارے  فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اپ اسٹریم بیراجوں میں ندی میں پانی کی سطح پہلے ہی معمول کے بہاؤ پر واپس آچکی ہے۔

Water in Indus River Of Pakistan
Water in Indus River Of Pakistan

سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی  بے شمار بارشوں اور دریائے سندھ میں  پانی کے شدید بہائو کی وجہ سے اچانک آنے والے سیلاب نے فصلوں کو ڈبو دیا ہے اور علاقے میں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

سندھ کے ایک بہت بڑے علاقے میں بارش کے پانی سے پیدا ہونے والی ایک بہت بڑی جھیل نے صوبے کے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

دریائے سندھ میں سیلاب کے نیچے جانے کے ساتھ ہی زیر آب علاقے میں کھڑا بارش کا پانی دریا میں جانے کے لئے راستہ بن رہا ہے۔

Indus River, Guddu Barrage, Sindh Pakistan
Indus River, Guddu Barrage, Sindh Pakistan

گڈو بیراج کے مقام پر دریا میں پانی کی آمد 64 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 400 کیوسک رہا ہے۔

سکھر بیراج کے مقام پر دریا میں پانی کی آمد 49 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 70 ہزار کیوسک اور اخراج 76 ہزار 500 کیوسک ہے۔

جناح بیراج کالاباغ میں پانی کی آمد 85 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 77 ہزار 200 کیوسک رہا۔

چشمہ کے مقام پر دریا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 88 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تونسہ بیراج کے مقام پر سندھ میں پانی کی آمد 82 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button