google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
امریکہبین الا قوامیپاکستانتازہ ترینتحقیقٹیکنالوجیسیلابصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہوگا,بلاول بھٹو

27 ستمبر 2022, Urdu Arynews

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان موسمیاتی تبدیلی پرا پنا پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہو گا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہوگی۔

واشنگٹن میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ویلسن سینٹرمذاکرے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد کی داد رسی کی جائے سیلاب سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا کی کل آبادی سےزیادہ لوگ پاکستان میں متاثرہیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں چھ لاکھ خواتین حاملہ ہیں متاثرین برسر روزگار تھے لیکن سیلاب نے کنگال کردیا ہے پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں پاکستان کو اس وقت انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ جو اہداف مقرر کیے تھے وہ سیلاب کیساتھ بہہ گئے سیلابی پانی کی وجہ سےوبائی امراض پھیلنےسےمتاثرین کوشدیدپریشانی ہےوبائی امراض پھیلنے سے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں آنے والے بحران کے ہم قطعی طور پر ذمے دار نہیں، 20ملکوں کی ترقی کی قیمت 33ملین پاکستانی اپنے جان و مال سے چکا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر کوئی معاشی اسٹرکچر کیوں نہیں ہے آلودگی کی ذمے دارطاقتوں سے پاکستان میں تباہی کے ازالے کیلئے کہا، پاکستان پر واجب الادا قرضوں کو تلافی کے پیکج میں تبدیل کیا جائے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انسانیت نے کیا اقدامات کئے دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی تباہی قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button