google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
امریکہبین الا قوامیپانی کا بحرانتازہ ترینموسمیاتی تبدیلیاں

امریکہ کا پاکستان  کی تعمیر نو کےلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان  

امریکہ کا پاکستان  کی تعمیر نو کےلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان  

 اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کیلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

Secretary of State , Antony J. Blinken Meets with Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari
Secretary of State , Antony J. Blinken Meets with Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari

مقامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران ٹونی بلنکن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جب کہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے لیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی رقبہ زیر آب ہے اور وہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے17 امدادی طیارے بھجوا چکے ہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطح پر رابطے مزید مضبوط بنانے ہونگے، ایکسچینج پروگرامز کے ذریعے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے، افغانستان کی ترقی اور مستقبل کیلئے امریکا اور پاکستان کا ایجنڈا مشترکہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button