google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپاکستانتازہ ترینتجزیے اور تبصرےسیلابصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، یو اے ای سے دوسرا کارگو شپ کراچی پہنچ گیا

Bol News, 26th Sep, 2022

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لیکر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا ہے، کارگو شپ میں تیس کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان موجود ہے۔

امدادی سامان میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے خوراک موجود ہے اور ادویات بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء ڈبوں میں پیک ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی۔

 انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

سیلاب متاثرین کیلئے بیرون ملک سے کتنی امدادی پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں؟

پاکستان میں ہولناک سیلاب کے متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 119 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

 دفتر خارجہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی تین، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

علاوہ ازیں  ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، عمان کی 6، یونان اور ایک، ایک اور سعودی عرب کی 3 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

خیال رہے کہ امدادی پروازوں کے علاوہ ترکیہ سے دو ٹرکوں اور دو ریل گاڑیوں ، تاجکستان سے 87 ٹرکوں اور عمان سے ایک شپ کے ذریعے بھی امدادی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button