google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
Uncategorizedامریکہبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینگرافکسموسمیاتی تبدیلیاں

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا جسکو مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا جسکو مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہےجسکو مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر

 نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔

US President Joe Biden on Climate Change
US President Joe Biden on Climate Change

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا

 یاد رہےجنوبی ایشیا کے غریب ملک ،پاکستان، میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے  معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان حکومت، عالمی اداروں نے مخیر حضرات اور بے بی فوڈ بنانے والی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور سیلاب سے متاثرہ بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے دل کھول کر عطیات دیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے  پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے 39 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، جوبائیڈن نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button