پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا جسکو مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا جسکو مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہےجسکو مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر
نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا
یاد رہےجنوبی ایشیا کے غریب ملک ،پاکستان، میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان حکومت، عالمی اداروں نے مخیر حضرات اور بے بی فوڈ بنانے والی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور سیلاب سے متاثرہ بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے دل کھول کر عطیات دیں
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے 39 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔
اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، جوبائیڈن نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے