google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
امریکہبلوچستانبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانپنجابتازہ ترینخیبر پخوانخواہسندھگرافکسموسمیاتی تبدیلیاں

پاکستان سیلاب کے پانی کے علاوہ قرضوں میں بھی ڈوب رہا ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

پاکستان سیلاب کے پانی کے علاوہ قرضوں میں بھی ڈوب رہا ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

 پاکستان سیلاب کے پانی کے علاوہ قرضوں میں بھی ڈوب رہا ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان میں تباہ کُن سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کی اپیل:

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف سیلاب کے پانی میں ڈوب رہا ہے بلکہ قرضوں میں بھی ڈوب رہا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس بڑے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہے۔

UN Secretary General Antonio Guterres
UN Secretary General Antonio Guterres

اقوام متحدہ کے سربراہ نے جنرل اسمبلی کی اعلیٰ سطحی بحث کے پہلے دن جمع ہونے والے عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے حال ہی میں اسے پاکستان میں اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے جہاں ملک کا ایک تہائی حصہ ‘مون سون کی طوفانی بارشوں’ کی وجہ سے ڈوب ا ہوا ہے۔

انتونیو گوتریس نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی جانے والی اپیل کو دہرایا جہاں انہوں نے قرض دہندگان پر زور دیا تھا کہ وہ قرضوں میں کمی پر غور کریں تاکہ ان ممالک کی مدد کی جاسکے جو ممکنہ معاشی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر کہا کہ "قرض دہندگان کو قرضوں میں کمی کے میکانزم پر غور کرنا چاہئے جیسے قرض آب و ہوا موافقت کے تبادلے۔ ان سے پاکستان میں زندگیاں اور روزی روٹی بچائی جا سکتی تھی جو نہ صرف سیلاب کے پانی میں ڈوب رہا ہے بلکہ قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے قرض دہندگان پر زور دیا کہ وہ "ترقی پذیر ممالک بشمول درمیانی آمدنی والے ممالک کے لئے قرضوں میں ریلیف کا ایک موثر طریقہ کار قائم کریں۔

کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی رہنماؤں نے جسمانی طور پر شرکت کی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز پیریز کاسٹجن، آسٹریا کے چانسلر کارل نہیمر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ نواز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی ٹیم بھیجی۔

انہوں نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں ترقی پذیر معیشتوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہیں گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ سے خطاب کرنا تھا لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے وہ خطاب نہیں کر سکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی کہانی دنیا کو بتانے کے لیے آئے ہیں، جو سیلاب کی وجہ سے ہونے والے بڑے پیمانے پر انسانی المیے سے پیدا ہونے والے گہرے دکھ اور درد کی کہانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button