وزیراعظم شہباز شریف ، جان کیری کا موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات، تباہ کُن سیلاب پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف ، جان کیری کا موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات، تباہ کُن سیلاب پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف ، جان کیری کا موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات، تباہ کُن سیلاب آفات پر تبادلہ خیال
: نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی وں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم، جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں، نے متعدد عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا معاملہ اٹھایا۔
وزیر اعظم 23 ستمبر کو 193 رکنی اسمبلی سے اپنے خطاب میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو بھی اجاگر کریں گے اور عالمی برادری سے اپیل کریں گے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے اپنا تعاون فراہم کرے۔
اپنی یکے بعد دیگرے مصروفیات کے دوران وزیر اعظم نے ایک ورچوئل اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں پاکستان میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لئے بچوں کے کھانے کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری انتظامات کی ہدایت کی گئی۔