google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایشیابین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابگرافکسموسمیاتی تبدیلیاں

چین کا انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لئے مزید 100 ملین یوان دینے کا اعلان

چین کا انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لئے مزید 100 ملین یوان دینے کا اعلان

چین نے ہنگامی بنیاد پر انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد : چین نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے مزید 500 ملین یوان کی امداد کا اعلان کردیا۔

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع جنرل وی فینگھے نے شمال مغربی چین کے صوبہ شانکسی کے دارالحکومت شیان میں پاک فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوسے ملاقات کی ہے۔

Chinese Defense Minister General Wei Fenghe meets with General Qamar Javed Bajwa Chief of Army Staff of the Pakistan Army, in Xi’an, CHINA

 اس موقع پرجنرل وی فینگھے نے پاکستان میں آنے والے شدید سیلاب پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی مضبوط ہوتی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، چین نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد کا اعلان کردیا۔

چینی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے 300 ملین یوان دے گی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان کا اعلان کیا گیا ہے۔

چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا ، چینی امداد 71.3 ملین ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 15.8 ارب روپے بنتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے اپیل پر یو اے ای سمیت عالمی امدادی ادارے بڑے اعلان کرچکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button