google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایشیابین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

چینی عوام، کمپنیاں پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد میں پیش پیش

چینی عوام، کمپنیاں پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد میں پیش پیش

چینی عوام، کمپنیاں پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد میں پیش پیش

بیجنگ : حکومت پاکستان کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے تیانجن میونسپلٹی کی پیپلز گورنمنٹ  نے سیلاب متاثرین کے لیے   10 ملین آر ایم بی  کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، فوڈ پیکجز اور کمبل شامل ہیں جن کی پاکستان میں فوری ضرورت ہے۔

اس فیصلے کا اعلان  تیانجن کے پارٹی سیکرٹری  لی ہونگ زونگ    نے  سفیر معین الحق کے نام ایک خصوصی خط میں کیا گیا ۔

سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  لی ہونگ ژونگ نے کہا کہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور آئرن برادر کی حیثیت سے چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

سیلاب زدگان کی جلد بحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے   لی نے تیانجن میونسپلٹی کے پاکستان کے جڑواں  شہروں اور صوبوں کے ساتھ گہرے تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Chinese Aid for Flood Victims of Pakistan by Voice of water
Chinese Aid for Flood Victims of Pakistan by Voice of water

گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے امدادی سامان کی  اجراء کی تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب  میں ، ڈی جی ایف اے او  تیانجن میونسپل گورنمنٹ  لوان جیان ژانگ،    ڈی جی ایشیائی امور  چینی وزارت خارجہ لیو جن سونگ ، سفیر معین الحق،ایڈمنسٹریٹر کراچی میونسپل گورنمنٹ    مرتضیٰ وہاب   اور چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن  فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز کے اعلیٰ عہدیدار نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر معین نے تیانجن میونسپلٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی فوری مدد کو سراہا۔ اس بات کو دوہرایا کہ دونوں ممالک ماضی میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں، سفیر معین نے کہا کہ پاکستان  کے  سیلاب متاثرین کے لیے  چین کی امداد نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی منفرد نوعیت کو ثابت کیا ہے

 مزید براں چین میں پاکستان کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے   پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم ڈیموسٹریشن ایریا (ایس سی او ڈی اے ) کی جانب سے عطیہ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر ایس سی او ڈی اے کی پارٹی ورکنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری لی گینگ نے کمیٹی اور چینی اداروں  ایسٹ سی ہولڈنگ (چنگ ڈاؤ)، چنگ ڈاؤ لولو ایگریکلچر ایکوپمنٹ، چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن نمبر 6 بیورو، ایس سی او ایورسٹ (چنگ ڈاؤ) انٹرنیشنلایگزیبیشن  اور  چنگ ڈاؤ  شنگانگ تونگ  منرل  کی جانب سے  مجموعئ طور پو  پاکستانی  نمائندے کو 225,000 یوآن کی امدادی رقوم فراہم کیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button