google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
امریکہبلوچستانبین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانپنجابتازہ ترینخیبر پخوانخواہقبائلی علاقہ جاتگلگت بلتستانموسمیاتی تبدیلیاں

امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان آمد

امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان آمد

  اسلام آباد:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور معروف امریکی اداکارہ انجیلینا جولی  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

Angelina Jolie in Pakistan

اپنے دورہ پاکستان کے دوران انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔

اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

Angelina Jolie Visits Pakistan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button