google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینتحقیقموسمیاتی تبدیلیاں

سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

 سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

جنیوا:(دنیا نیوز)  اس  بات کا اظہارعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے 10 ملین ڈالر امداد کی اپیل جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کیا اور  اور مزیدخبردار کیا کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے بیماریوں اور اموات کی صورت میں ہوگی۔

WHO CHIEF 2022

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سربراہ عالمی صحت نے  کہا  کہ پاکستان میں سیلاب سے دو ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے جس سے وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے۔

سربراہ عالمی صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ایک اور ناگہانی آفت وبائی امراض کے پھوٹنے اور ان سے ہونے والے جانی نقصان کی صورت میں سر اُٹھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سیلابی پانی تاحال کئی علاقوں میں کئی کئی فٹ موجود ہے جس سے ڈینگی، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور جلد کی بیماریوں کا بڑے پیمانے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button