google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایشیابین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسیلابموسمیاتی تبدیلیاں

 شہباز شریف کا روسی صدر پیو ٹن کا پاکستانی متاثرین کی امداد پر اظہارے تشکر

 شہباز شریف کا روسی صدر پیو ٹن کا پاکستانی متاثرین کی امداد پر اظہارے تشکر

 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والی قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے روس کے اظہار یکجہتی کرنے اور پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا

 شہباز شریف کا روسی صدر پیو ٹن کا پاکستانی متاثرین کی امداد پر اظہارے تشکر
شہباز شریف کا روسی صدر پیو ٹن کا پاکستانی متاثرین کی امداد پر اظہارے تشکر

 مزید براں وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو توسیع دینے کے لئے مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دونوں رہنمائوں نے تحفظ خوراک، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے بین الحکومتی کمیشن کا آئندہ اجلاس جلداز جلد اسلام آباد میں بلانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ۔وزیراعظم نے افغانستان میں روس کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان میں پاکستان اور روس کے اہم فوائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی روابط میں تیزی لانا ضروری ہے انہوں نے افغانستان میں استحکام کے لئے تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button