پاکستانی سیلاب زدگان کےلیے سعودی عریبیہ کے امدادی جہاز کی کراچی آمد
پاکستانی سیلاب زدگان کےلیے سعودی عریبیہ کے امدادی جہاز کی کراچی آمد
جدہ :سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرشاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل کا افتتاح کیا، ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ 2 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ، ان پر 180 ٹن غذائی اشیا، دوائیں اور شیلٹر کا سامان موجود ہے
اس امدادی سامان سے 19 ہزار سے زیادہ سیلاب زدگان کو فائدہ پہنچے گا،ڈاکٹر ربیعہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز کے دوران کم از کم مزید 10 امدادی طیارے پاکستان بھیجے جائیں گے، دوسری طرف سعودی میڈیا کے مطابق ایک امدادی طیارہ 90 ٹن خوراک، خیمے اور طبی امداد لے کر کراچی کے قائدِاعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا، جس سے 9.5 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید ہوں گے۔
امدادی طیارہ سعودی ریلیف فضائی پُل کا پہلا حصہ ہے، جسے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے، سیلاب اور بارش کے متاثرین کی امداد کے لیے شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کے ذریعے بھیجاگیا ہے