google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
امریکہپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینموسمیاتی تبدیلیاں

امریکہ کاپاکستان کے متااثرین سیلاب کی امداد کے دیگر طریقوں پر غور: سفیر

امریکہ پاکستان کے متااثرین سیلاب کی امداد کے دیگر طریقے ڈھونڈے گا

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالیہ سیلاب کی وجہ بہت نازک  صورتحال سے گزرر رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کے سروں پر چھت بھی نہیں۔

Donald Armin Blome
Donald Armin Blome

ان کا کہنا ہے کہ ایسے انفرااسٹرکچر کی تعمیر چاہتے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کر سکے، یہ سیلابوں سے ہونے والی ایک غیر معمولی انسانی تباہی تھی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بہت سے پاکستانیوں سے سنا کہ سیاسی فریم ورک سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امداد کی جائے، ہمیں ان چیزیں کو دیکھنا چاہیے جن میں باہمی تعلقات میں بہتری کا زیادہ پوٹینشل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ صحت، تجارت و اقتصادی شعبوں میں بھی تعلق ہے، میں سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلق کو دیکھوں گا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے مواقع کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے، تعلیم دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء کے لیے امریکا میں اسکالر شپس میں حصہ لینے کے راستے تلاش کرنے ہیں، اسی طرح امریکی طلبہ کے پاکستان میں پڑھنے کے راستے بھی تلاش کرنے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے خواتین کے اندر موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے یو ایس پاکستان ویمن انیشی ایٹیو کا شعبہ لانچ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواتین کی پاکستان کی لیبر فورس میں انتہائی کم نمائندگی ہے، جو پاکستان کے لیے بڑا المیہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button